Friday, 23 September 2011

حالاتِ زندگی امام ابو جعفر طحاوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مختصر حالات امام ابو جعفر طحاوی


سلسلہ نسب

ابوجعفر احمد بن محمد بن سلامہ بن سلمہ بن عبدالملک بن سلمہ بن سلیم بن سلیمان بن جواب الازدی الطحاوی۔
صحراۓ مصر کی ایک بستی کی طرف منسوب ہونے کی وجہ سے طحاوی نام سے مشہور ہوئے۔
آپ سن ۲۳۹ میں پیدا ہوئے۔
سن بلوغ کو پہنچے تو تحصیل علم کے لیے مصر منتقل ہوئے۔ ابتداء میں  اسماعیل بن یحیٰ المازنی سے علم حاصل کیا۔جیسے ہی علم میں وسعت پیدا ہوتی گئ ویسے ہی مسائل فقہ میں انہماک بڑھتا گیا ، امام صاحب نے قریب تین سو شیوخ و اساتذہ سے کسب فیض اور تربیت علم و عمل پائی۔
            مصر میں موجود اور نو وارد تمام علماء کی خدمت میں جا پہنچتے اور تبادلۂ خیال کرتے ،
            علامہ بن یونس آپ کے بارے میں لکھتے ہیں
            امام طحاوی ثقہ ، جید ، عالم فقیہ اور ایسے دانشمند انسان تھے کہ ان کی مثال نہیں۔
            علامہ ذہبی فرماتے ہیں :
امام طحاوی بہت بڑے فقیہ ، محدث ، حافظ ، معروف شخصیت ، ثقّہ راوی ، جید عالم اور زیرک انسان تھے۔
            امام طحاوی رحمۃ اﷲ علیہامام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ کے طرز استدلال سے بہت زیادہ متاثر تھے اس لیے عمر بھر مسلک حنفی کی نشر و اشاعت کرتے رہے ، اسی بنا پر اپ کوحنفی مسلک کا بہت بڑا وکیل سمجھا جاتا تھا۔

تصانیف


العقیدۃ الطحاویہ ، معانی الاثار ، مشکل الاثار ، احکام القران ، المختصر ، الشروط ، شرح الجامع الکبیر ، شرح الجامع الصغیر ، النوادر الفقہیہ ، الرد علی ابی عبید الرد علی عیسی بن ابان۔
            ذی القعدۃ ۳۲۱ بروز جمعرات اپ نے وفات پائ ،اور قرافہ نامی بستی میں دفن کیے گیے ، رحمۃ اللہ رحمۃ واسعۃ


No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.