Tuesday, 20 September 2011

اصولِ قرأت


کیفیتِ تلاوت کے تین درجے

1 - ترتیل : یعنی بہت ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا، جیسے عام طور پر جلسوں وغیرہ میں پڑھا جاتا ہے۔
2 - حَدَر : یعنی اتنی جلدی جلدی پڑھنا کہ حروف بآسانی گِنے جائیں جیسے عموماً نمازِ تراویح میں پڑھا جاتا ہے۔
3 - تَدوِیر : یعنی ترتیل اور حَدر کے درمیان درمیان درمیان پڑھنا جیسے عام طور پر فرض نمازوں میں پڑھا جاتا ہے۔
اِن تین درجوں کے علاوہ پڑھنے سے حروف میں اکثر کمی بیشی کا اِمکان پیدا ہوجاتا ہے۔

لحن یعنی غلطی

قرآن پاک تجوید کے خلاف پڑھنے کو لحن (لحن کے معنٰے لہجہ اور غلطی دونوں ہیں مگر یہاں لحن سے مراد غلطی یعنی قواعد تجوید کے خلاف پڑھنا ہے) کہاجاتا ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں:
1- جلی                                     2۔- خفی

لحنِ جلی : یعنی بڑی اور واضح غلطی

لحن جلی چار قسم کی غلطیوں پر مشتمل ہوتا ہے مثلاً :
1۔ حرف کو حرف سے بدل دیا جیسے اَلحَمدُ کو اَلھَمدُ
2۔ حرکت کو حرکت سے بدل دیا جیسے اَنعَمتَ کو اَنعَمتُ
3۔ حرف کو گھٹا بڑھا دیا جیسے لَم یَلِد کو لَم یَالِد اور لَم یُولَد کو لَم یُلَد
4۔ ساکن کو متحرک کردیا اور متحرک کو ساکن کردیا جیسے جَعَلنَا کو جََعَلَنَا اور جَعَلَنَا کو جَعَلنَا پڑھ دیا
لحنِ جلی حرام غلطی ہے خواہ معنٰے بگڑیں یا نہ بگڑیں۔ پڑھنا اور سننا دونوں کا ایک ہی حکم ہے۔

لحن خفی : یعنی معمولی غلطی

یہ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب صفاتِ عارضہ میں غلطی کی جائے مثلاً مفتوح راء کو پُر پڑھنا تھا مگر باریک پڑھ دیا
یَا
اِدغام ، قلب اور اخفاء میں غنّہ کرنا تھا اور نہ کیا۔ یہ معمولی غلطی ہے مگر اس سے بچنا بھی ضروری ہے۔

تلاوت کے عیوب

نمبر شمار     نام                            معنٰے                                                                                         حکم
1             تمطیط     یعنی ترتیل میں مَدّات و حرکات وغیرہ میں حد سے زیادہ دیر کرنا                         مکروہ
2             تخلیط     حَدر میں اس قدر جلدی کرنا کہ حروف سمجھ میں نہ آیئں                                  حرام
3             تنفیش  حرکات کو پورا نہ ادا کرنا                                                                               مکروہ
4             تمضیغ      حرکات کو چبا چبا کر پڑھنا                                                                             مکروہ
5             تطنِین     گنگنی آواز سے پڑھنا اور ہر حرف کو ناک میں لے جانا                                       حرام
6             تہمیز       ہر حرف میں ہمزہ ملا دینا                                                                             حرام
7             تعویق      کلمے کے درمیان میں وقف کرکے بعد سے ابتداء کرنا                                       حرام
8             وثبہ        پہلے حرف کو ناتمام چھوڑ کر دوسرے حرف کو شروع کردینا                               مکروہ
9             عنعنہ     ہَمزہ یَا کسی اور حرف کے ساتھ عین کی آواز ملا دینا                                            حرام
10          ہمہمہ      کِسی حرف مخفف کو متشدّد پڑھنا                                                                     حرام
11          زمزمہ     گانے کے طور پر پڑھنا                                                                                                 حرام
12          ترقیص   آواز کو نچانا یعنی کبھی بلند کرنا اور کبھی نیچی کرنا اگر                                             -
13          -              تجوید کے مُطابق ہے تو                مکروہ وگرنہ                                                               حرام

تلاوت کے مَحاسِن

نمبر شمار     نام           معنٰے
1             ترتیل     قرآن پاک خوب ٹھہر ٹھہر کر تمام قواعد تجوید کی رعایت کرکے پڑھنا
2             تجوید      حروف کو ان کے مخارج سے مع جمیع صفات ادا کرنا
3             تبیین     یعنی ہر حرف کو واضح اور صاف طور سے ادا کرنا
4             ترسِیل   ہر حرف کو ایسے ہی ادا کرنا جیسے کہ اس کا حق ہے
5             توقیر       قرآن پاک نہایت خشوع و خضوع اور پورے وقار سے پڑھنا
6             تحسین    لحنِ عرب کے موافق تجوید کی پوری رعایت کرکے پڑھنا

دانتوں کی اقسام

- الثنايا : أسنان مقدّم الفم تكونان ثِنَتَين من فوق وثِنَتين من تحت.
- الرَّباعيات( بياء مخففة): الأسنان التي بين الثنية والناب.
- الأنياب: الأسنان الحادّة التي تلي الرباعيات، وهنّ أربع.
- الضواحك : الأسنان التي تبدو عند الضحك.
-النواجذ: أقصى الأضراس، وهي أربعة( وتدعى العَوارض أيضاً).
-الأضراس( أو الأرحاء): أربعة من فوق وأربعة من تحت.
أضراس الحلم : الأضراس التي تنبت متأخرة في آخر صفّ الأسنان متى صار الانسان راشداً.
مخارج سے پہلے طلباء کو دانتوں کا جاننا ضروری ہے کیونکہ بعض حروف کا تعلق دانت سے ہے اور انسان کے منہ میں تقریباً بتیس (32) دانت ہوتے ہیں ۔سولہ (16) اوپر کے جبڑے میں سولہ (16) نیچے کے جبڑے میں۔

دانتوں کا بیان !

چونکہ حروف کے مخارج میں دانتوں کی بھی دخل ہے اس لئے آسانی کے واسطے پہلے دانتوں کی تعداد اور ان کے ناموں کو بیان کیا جاتا ہے انسان کے منہ میں کل بتیس 32 دانت ہوتے ہیں جن میں بارہ 12 دانت اور بیس 20 داڑھیں ہوتی ہیں ۔
علماء تجوید نے ان کی تفصیل یوں ارشاد فرمائی ہے ۔
ثنایا ۔ سامنے والے چار 4 دانتوں کو ثنایا کہتے ہیں ۔ دو اوپر والوں کو ثنایا علیا (اعلٰی) اور دو نیچے والوں کو ثنایا سفلٰی (نیچے کا) کہتے ہیں ۔
2۔ رباعی ۔ (چو بھر) ثنایا کے ساتھ والے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کل چار 4 دانت انہیں رباعیات کہتے ہیں ۔
ناب (نوک والا) ۔ رباعیات کے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کل چار 4 دانت انہیں انیاب کہتے ہیں ۔

داڑھوں کے نام

ضاحک (ہنسنے والا )۔
انیاب کے دائیں بائیں اوپر نیچے کل چار داڑھیں ہوتی ہیں انہیں ضواحک کہتے ہیں ۔
طاحن ( پیسنے والا)۔
ضواحک کے دائیں بائیں اوپر نیچے تین 3 تین 3 کل بارہ12 داڑھیں انہیں طواحن کہتے ہیں ۔
ناجذ (پکڑنے والا)
طواحن کے دائیں بائیں ایک ایک کل چار داڑھیں انہیں نواجذ کہتے ہیں۔
اضراس ۔
ضواحک سے لے کر نواجذ تک کل بیس داڑھیں انہیں اضراس کہتے ہیں ،اوپر والے دانتوں اور داڑھوں کو علیا (اعلی) نیچے والوں کو سفلٰی (نیچے) اور دائیں والوں کو یمنٰی بائیں والوں کو یسرٰی کہتے ہیں ، ثنایا سفلٰی کے علاوہ نیچے کے دانتوں سے کوئی حرف نہیں نکلتا ۔

زبان کے حصے !

لسان زبان (زبان سے متعلق )
زبان کے تین حصہ ہیں ۔
1۔ وسط زبان : وسط زبان اور وسط تالو سے ( غیر مدہ) ج،ش،اور ی کا مخرج ہے ۔
2۔ نوک زبان : زبان کے دونوں جانب کی کنارے ،یہ ل، ن اور ر کا مخرج ہے ۔
3۔ زبان کی جڑ : زبان کی جڑ اور تالو کا نرم حصہ ،یہ ق کا مخرج ہے ۔

حلق !

حلق گلے کو کہتے ہیں ۔
اس کے تین حصے ہیں۔
اقصٰی حلق : (بہت دور)  حلق کا آخری حصہ (جو سینے کی طرف ہے)
وسط حلق : (بیچ)*حلق کا درمیانی حصہ
ادنٰی حلق: (تھوڑا) حلق کے قریب کا حصہ (جو سینے سے منہ کی طرف ہے)
خیشوم : ناک کے اندر بالائی (اوپری) حصہ کو کہتے ہیں۔
خیشوم ناک کا بانسہ یعنی ناک کا پچھلا حصہ اس سے غنہ ادا ہوتا ہے ۔
حروفِ قمریہ اور شمسیّہ
حروفِ قمریہ : جن حروم سے پہلے لام (اس لام کو کہتے ہیں جو کسی اسم نکرہ کو معرفہ بنانے کےلئے لگایا جاتا ہے مثلاً بَلَدٌ سے اَلبَلَدُ اور شَمسٌ سے اَلشَّمسُ) تعریف پڑھا جائے، ان کو حروف قمریہ کہتے ہیں۔ حروف قمریہ چودہ ہیں جن کا مجموعہ اَبغِ حَجَّکَ و خَف عَقِیمَہ جیسے:
اَلاٰنَ ، اَلبُخلُ، اَلغُرُورُ ، اَلحَسَنَۃ ، بِالجُنُودِ ، اَلکَوثَر ، اَلوَاقِعَۃُ ، اَلخَائِبِینَ ، اَلفَائِزُونَ ، اَلعَلِّیُ ، اَلقٰنِتِینَ ، اَلیَومُ، اَلمُحصَنٰت ، اَلھِلَالُ
حروفِ شمسیّہ : ن حروف سے پہلے لام تعریف نہ پڑھا جائے بلکہ وہ اپنے بعد والے حرف میں مدغم ہوجائے ان کو حروفِ شمسیّہ کہتے ہیں، حروف شمسیّہ بھی چودہ ہیں جو حروف قمریہ کے علاوہ ہیں مثلاً:وَاصّٰفّٰت ، واَلذٰرِیٰت ، اَلثَاقِبُ ، اَلدَّاعِی ، اَلتَّائِبُونَ ، اَلزَّیتُونَ ، اَلسَالِکِینَ ، اَلَرحمٰنُ ، اَلشَّمسُ ، الضَّالِّینَ ، اَلطَّارِقُ ، اَلظّٰلِمِینَ ، اَللہُ ، النَّجمُ

صفات حروف

حروف کی صحیح ادائیگی اور ایک حرف کو دوسرے سے صحیح طور پر ممتازکرنے کےلئے مخارج کی طرح حروف کی کچھ صفات بھی ہیں۔ صفات، صفت کی جمع ہے، صفت اس خاص کیفیت کو کہتے ہیں جو کسی شے کے ساتھ قائم ہو۔
اصطلاح تجوید میں صفت حرف کی اس حالت یا کیفیت کو کہتے ہیں جس سے حرف کا پر یا باریک ہونا، قوی یا ضعیف ہونا وغیرہ معلوم ہو اور جس سے ایک مخرج کے چند حروف میں تمیز ہوجائے مثلا تاء، طاء، ان کا مخرج تو ایک ہے مگر تاء صفت استفال اور انفتاح کی وجہ سے باریک اور طاء صفت استعلاء اور اطباق کی وجہ سے پر پڑھا جاتا ہے۔
صفات کی دو قسمیں ہیں:
1- صفاتِ لازمہ
2- صفاتِ عارضہ
صفاتِ لازمہ : جو حرف کےلئے ہر وقت ضروری ہوں اور بغیر ان کے حرف ادا نہ ہوسکے مثلا اگر دال میں صفت قلقلہ ادا نہ ہو تو دال ادا ہی نہ ہوگی۔
صفاتِ عارضہ : جو حرف کےلئے کبھی ہوں اور کبھی نہ ہوں، ان کے بغیر بھی حرف ادا ہوسکتا ہے، صرف حرف کی تحسین نہ رہے مثلا (راء) اگر مکسور ہو تو باریک اور اگر مفتوح و مضموم ہو تو پر پڑھی جاتی ہے مثلا رَبُّک، یَحشُرُ۔

صفاتِ عارضہ کا بیان

صفات عارضہ جو حروف میں کبھی ہوتی ہیں اور کبھی نہیں ہوتیں اور یہ صفات تمام حروف میں نہیں بلکہ بعض حروف میں ہوتی ہیں۔ جن حروف کی ادائیگی میں یہ صفات ادا نہ ہوں گی، وہ حروف تو صحیح ہوں گے البتہ ان کی تحسین مین کمی آئیگی جیسے راء مفتوح ہو تو پُر اور مکسور ہو تو باریک پڑھی جاتی ہے۔
صفاتِ عارضہ سترہ ہیں جو مختلف حالتوں میں مختلف حروف میں پائی جاتی ہیں اور یہ آٹھ حروف ( آَو یَرمُلَانِ) ہیں۔

صفات لازمہ کی اقسام

1- صفات لازمہ متضادہ                               2- صفات لازمہ غیر متضادہ
1- صفاتِ لازمہ متضادہ : جو ایک دوسرے کی ضد ہوں (یہ دس ہیں)
صفت                                                                                        ضّد
1- ہَمس   (پست کرنا)                                                               6- جہر(اونچا کرنا)
2- شدّت (سختی)        توسط(نرم سخت کے درمیان)                      7- رَخاوت  (نرمی)
3- اِستِعلاء                (زبان کی جڑ تالو کی طرف بلند ہو)                                 8- اِستِفال  (زبان کی جڑ تالو کی طرف نہ بلند ہو)
4- اِطباق (ملنا یا چپٹنا، زبان تالو سے مل مل جائے)                           9- انفِتاح (کھلا رہنا، زبان تالو سے جدا رہے)
5- اِذلاق (کنارہ، کنارے سے، مخرج سے پھسل کر بسہولت ادا ہو)  10- اِصمات (رکنا، مخرج سے جم کر مضبوطی سے خارج ہو)

ہمس :

 لغوی معنٰی : پستی، اصطلاح تجوید میں پست اور ضعیف آواز کو کہتے ہیں، جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے، ان کو حروف مہموسہ کہتے ہیں، حروف مہموسہ کو ادا کرتے وقت سانس آہستگی سے جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے آواز میں پستی اور کمزوری پائی جاتی ہے، حروف مہموسہ دس ہیں جن کا مجموعہ فَحَتَّہ شَخصٌ سَکَت ہے۔

جہر :

 لغوی معنٰے : اونچائی - اصطلاح تجوید میں بلند اور قوی آواز کو کہتے ہیں، جن حروف میں یہ صفت پائی جائے ان حروف کو مجہورہ کہا جاتا ہے، حروف مجہورہ کو ادا کرتے وقت سانس رک جاتا ہے جس کی وجہ سے آواز میں بلندی اور قوت پائی جاتی ہے۔ حروف مہموسہ کے علاوہ باقی انیس حروف مجہورہ ہیں۔

شدّت :

 لغوی معنٰے سختی، اصطلاح تجوید میں سخت اور قوی آواز کو کہتے ہیں، جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے، ان کو حروف شدیدہ کہا جاتا ہے، حروف شدیدہ کو ادا کرتے وقت آواز مخرج میں بند ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے آواز میں شدت اور قوت پائی جاتی ہے۔ حروف شدیدہ آٹھ ہیں جن کا مجموعہ اَجِدُ قَطٍ م بَکَت ۔

رخاوت :

 یہ صفت شدت کی ضد ہے۔ لغوی معنٰے نرمی اور اصطلاح تجوید میں نرم اور ضعیف آواز کو کہتے ہیں۔ جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے ان کو حروف رخوہ کہا جاتا ہے، حروف رخوہ کو ادا کرتے وقت آواز مخرج میں جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے آواز میں نرمی اور ضعف پایا جاتا ہے، حروف شدیدہ اور متوسطہ کے علاوہ باقی سولہ حروف رخوہ ہیں۔

توسّط :

 لغوی معنٰے درمیان، اصطلاح تجوید میں شدّت اور رخاوت کی درمیانی حالت کے ساتھ پڑھنے کو کہتے ہیں، جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے، ان کو حرف متوسطہ کہا جاتا ہے۔ حروف متوسطہ کو ادا کرتے وقت نہ تو آواز پورے طور پر بند ہوتی ہے کہ شدت پیدا ہوجائے اور نہ ہی پورے طور پر جارہی رہتی ہے کہ رخاوت پیدا ہوجائے اور نہ ہی پورے طور پر جاری رہتی ہے کہ رخاوت پیدا ہوجائے بلکہ اس کی درمیانی حالت رہتی ہے۔ حروف متوسطہ پانچ ہیں جن کا مجموعہ ہے لِن عُمَر ۔

استعلاء :

لغوی معنٰے، بلندی چاہنا، اصطلاح تجوید میں زبان کی جڑ کے تالو کی طرف بلند ہوتے کو کہتے ہیں۔ جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے، ان کو حروف مستعلہ کہا جاتا ہے۔ ان حروف کو ادا کرتے وقت زبان کی جڑ تالو کی طرف بلند ہوتی ہے اس لئے یہ حروف پُر پڑھے جاتے ہیں۔ یہ حروف سات ہیں جن کا مجموعہ خُّص ضَغطٍ قِظ ہے۔

استفال :

 یہ استعلاء کی ضد ہے۔
اس کے لغوی معنٰے "نچائی چاہنا" اصطلاح تجوید میں زبان کی جڑ کے تالو کی طرف نہ اٹھنے کو کہا جاتا ہے۔ جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے ان کو حروفِ مستَفِلہ کہا جاتا ہے۔ حروفِ مستَفِلہ کو ادا کرتے وقت زبان کی جڑ تالو کی طرف بلند نہیں ہوتی بلکہ نیچے رہتی ہے، اسی وجہ سے یہ حروف باریک پڑھے جاتے ہیں۔ حروف مستعلِیہ کے علاوہ باقی بائیس حروفِ مستفِلہ ہیں۔

اِطبَاق :

 لغوی معنٰے ملنا یا چپٹنا۔ اصطلاح تجوید میں زبان کے پھیل کر تالو سے چمٹ جانے یا مل جانے کو کہتے ہیں۔ جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے ان کو حروفِ مُطبَقَہ کہا جاتا ہے، ان حروف کو ادا کرتے وقت زبان تالو سے مل جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ حروف بہت ہی پُر پڑھے جاتے ہیں، حروف مطبقہ چار ہیں، صاد، ضاد، طا، ظا ۔

انفتاح :

یہ اطباق کی ضد ہے۔
لغوی معنٰے کھلا رہنا۔ اصطلاح تجوید میں زبان کے تالو سے جدا رہنے کو کہتے ہیں۔ جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے، ان کو حروف منفتحہ کہا جاتا ہے۔ ان حروف کو ادا کرتے وقت زبان تالو سے جدا رہتی ہے۔ حروف مطبقہ کے علاوہ باقی پچیس حروف منفتحہ ہیں۔

اِذلاق :

 لغوی معنٰے کنارہ۔ اصطلاح تجوید میں حروف کا دانتوں، ہونٹوں یا زبان کے کناروں سے پھسل کر بسہولت ادا ہونے کو کہتے ہیں حروف مذلقہ اپنے مخرج سے پھسل کر بسہولت ادا کرتے ہیں۔ حروف مذلقہ چھ ہیں جن کا مجموعہ فَرَّ مِن لُّبٍّ ہے۔

اِصمات :

 یہ اِذلاق کی ضد ہے۔
لغوی معنٰے رکنا، اصطلاح تجوید میں حروف کے اپنے مخارج سے جم کر مضبوطی سے ادا ہونے کو کہا جاتا ہے۔ جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے ان کو حروف مصمتہ کہتے ہیں، یہ حروف اپنے مخارج سے جم کر مضبوطی سے ادا ہوتے ہیں۔ حروف مذلقہ کے علاوہ تئیس 23 حروف مصمتہ ہیں۔

مخارج و صفات کے بیان میں !

مخارج !

حروف تہجی کل انتیس (29) ہیں جن کے مخارج صحیح قول کی بناء پر سترہ (17) ہیں ۔
جن مقامات سے حروف ہجائیہ ،نکلتے ہیں ان کو مخارج کہتے ہیں ۔
مخارج (مخرج کی جمع ہے) مخرج کے معنٰی ہیں نکلنے کی جگہ اور حروف کو صحیح مخرج سے نکالنا ہی تجوید کا اصل مقصد ہے اگر کسی حرف کا مخرج معلوم کرنا ہو تو اس حرف کو ساکن کرکے اس سے پہلے ہمزہ متحرک لگا کر ادا کریں ۔
جیسے ( اَذ ، اَب ، اَش ) وغیرہ وغیرہ
اور جس جگہ سے آواز نکلے تو سمجھ لیں کہ یہی اس کا مخارج ہے مگر یہ ماہر استاد سے مشق کرکے ہی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مخارج کی تفصیل !

1)جوف دہن ، منہ کا اندر کا خالی حصہ،حروف مدہ الف ،واؤ، ی۔
2) اقصٰی حلق ۔ حلق کا آخری حصہ جو سینے کی طرف ہے ۔ء ، ہ۔
3) وسط حلق ۔ حلق کا درمیانہ حصہ ۔ ع ، ح ۔
4) ادنٰی حلق ۔ حلق کا وہ حصہ جو منہ کی طرف ہے ۔ غ ، خ ۔
5) زبان کی جڑ ۔ تالو کے آخر میں نرم حصہ کے ساتھ لگے ۔ ق
6) زبان کی جڑ ۔ ق کے مخرج میں تالو کے ساتھ تھوڑا منہ کی جانب ، ک ۔
7) زبان کا درمیان ۔ وسط زبان اور تالو کے درمیان لگے۔ ج ، ش ، ی (غیرمدہ)
8) زبان کی کروٹ ۔ داڑھوں کے اوپر تالو کے ساتھ ۔ ض
9) زبان کا کنارہ ۔ منہ کی طرف آخری داڑھ اور دانتوں کے اوپر تالو کے ساتھ ۔ ل
10) زبان کا کنارہ ۔ دانتوں کے اوپر تالو کے ساتھ ۔ ن ۔
11) زبان کا کنارہ ۔ زبان کا کنارہ مائل بہ پشت اور اوپر کا تالو ۔ ر ۔
12) زبان کی نوک ۔ اور سامنے اوپر والے دانتوں کی جڑ ۔ ت ، د، ط ۔
13) زبان کا سرا ۔ اور سامنے اوپر والے دانتوں کے کنارے ، ث ، ذ ،ظ ۔
14) زبان کا سرا ۔ اور نیچے سامنے والی دانت اور اوپر والے دانت کے ملنے سے ۔ ز ، س ، ص۔
15) سامنے اوپر والے ۔ دانت نیچے کے ہونٹ کے اندر لگیں ۔ ف ۔
16) دونوں ہونٹ باہم ملیں تو ، ب ،م ، و ، غیر مدہ
ب ۔ دونوں ہونٹوں کے ترحصوں سے
م ۔ دونوں ہونٹوں کے خشک حصوں سے
و ۔ غیر مدہ دونوں ہونٹوں کو گول کرکے ناتمام ملانے سے واؤ غیر مدہ یعنی واؤ لین اور واؤ متحرک ادا ہوتی ہے ۔
17۔ ناک کی ہڈی ۔ غنّہ کی آواز
یہ سترہ مخارج کی تفصیل ہے ۔
شمار
حروف
مخارج
صفات
صفات
صفات
صفات
صفات
صفات
1
ا
جوف دہن
جَہر
رخاوت
اِستِفال
انفِتاح
اِصمات
-
2
ب
دونوں ہونٹوں کی تری سے
-
شدّت
-
-
اِذلاق
قلقلہ
3
ت
نوک زبان اور ثنایا علیا کی جڑیں
ہَمس
-
-
-
اِصمات
-
4
ث
نوک زبان اور ثنایا علیا کے کنارے
-
رخاوت
-
-
-
-
5
ج
درمیان زبان درمیان تالو
جَہر
شدّت
-
-
-
قلقلہ
6
ح
وسطِ حلق
ہَمس
رخاوت
-
-
-
-
7
خ
ابتدائے حلق
-
-
اِستِعلاء
-
اِصمات
-
8
د
نوک زبان اور ثنایا علیا کی جڑیں
جَہر
شدّت
اِستِفال
-
-
قلقلہ
9
ذ
نوک زبان اور ثنایا علیا کے کنارے
-
رخاوت
-
-
-
-
10
ر
نوک زبان مائل بہ پشت اورر مقابل کا تالو
-
توسّط
-
-
اِذلاق
تکریر
11
ز
نوک زبان اور ثنایا سفلٰی کے کنارے مع اتصال ثنایا علیا
جَہر
رخاوت
اِستِفال
انفِتاح
اِصمات
صفیر
12
س
نوک زبان اور ثنایا سفلٰی کے کنارے مع اتصال ثنایا علیا
ہَمس
رخاوت
-
-
-
-
13
ش
درمیان زبان درمیان تالو
-
-
-
-
-
تفِشّی
14
ص
نوک زبان اور ثنایا سفلٰی کے کنارے مع اتصال ثنایا علیا
-
-
اِستِعلاء
اطباق
-
صفیر
15
ض
حافّہ لسان یعنی زبان کا بغلی کنارہ اور اوپر کی داڑھوں کی جڑیں
جَہر
-
-
-
-
استطالت
16
ط
نوک زبان اور ثنایا علیا کی جڑیں
-
شدّت
-
-
-
قلقلہ
17
ظ
نوک زبان ثنایا علیا کے کنارے
-
رخاوت
-
-
-
-
18
ع
وسطِ حلق
-
توسّط
اِستِفال
انفِتاح
-
-
19
غ
ابتدائے حلق
-
رخاوت
اِستِعلاء
-
-
-
20
ف
ثنایا علیا کے کنارے اورشفت سفلٰی کا تر حصہ
ہَمس
-
اِستِفال
-
اِذلاق
-
21
ق
زبان کی جَڑ اور تالو کے نرم حصّہ
جَہر
شدّت
اِستِعلاء
-
اِصمات
قلقلہ
22
ک
زبان کی جَڑ اور تالو کے سخت حصّہ
ہَمس
-
اِستِفال
-
-
-
23
ل
طرفِ لسان اور ضَواحِک سے ۔ ثنایا علیا تک مقابل کا تالو
جَہر
توسّط
-
-
اِذلاق
-
24
م
دونوں ہونٹو کے خشک حصّے
-
-
-
-
-
-
25
ن
طرفِ لسان اور اَنیاب سے ثنایا تک مقابل کا تالو
جَہر
توسّط
اِستِفال
انفِتاح
اِذلاق
-
26
و (غیر
دونوں ہونٹوں کو گول کرکے ناتمام مِلانے سے
-
رخاوت
-
-
اِصمات
-
27
و (مدہ)
جوفِ دَہن
-
-
-
-
-
-
28
ہ
انتہائی حَلق
ہَمس
-
-
-
-
-
29
ء
-
جَہر
-
-
-
-
-
30
ی (غیر
درمیان زبان درمیان تالو
-
رخاوت
-
-
-
-
31
ی (مدہ)
جوفِ دَہن
-
-
-
-
-
-

ادغام کی تین قسمیں ہیں:

1- مِثلَین                                                  2- مِتجانِسَین                                                                                                                           3- مُتَقَارِبَین

1- ادغام مِثلَین

 : اگر ایک حرف دو مرتبہ ایک یا دو کلموں میں جمع ہو اور پہلا ان میں سے ساکن اور دوسرا متحرک ہو تو پہلے کو دوسرے میں مدغم کریں گے، اس کو ادغامِ مِثلَین کہتے ہیں مثلاً اِذذَّھَبَ ، یُدرِککُّم

2۔ ادغام مِتجانِسَین

 : اگر ایسے دو حرف ایک کلمہ یا دو کلموں میں جمع ہوں جن کا مخرج ایک ہو اور حروف الگ الگ اور پہلا حرف ساکن اور دوسرا حرف متحرک ہو تو پہلے کو دوسرے میں مدغم کریں گے۔ اس کو ادغام مِتجانِسَین کہتے ہیں۔ جیسے عَبَدتُّم ، قَدتَّبَیَّنَ ۔ ادغام مِثلَین اور مِتجانِسَین کی دو قسمیں ہیں: 1- واجب ، 2- جائز  
1 واجب : مِثلَین اور مِتجانِسَین کا پہلا حرف اگر خود ہی ساکن ہو تو وہاں ادغام واجب ہے اور اس کو ادغام صغیر بھی کہتے ہیں جسے اِذذَّھَبَ ، قَدتَّبَیَّنَ  
2 جائز : اگر پہلا حرف ساکن کرکے ادغام کریں تو اسے ادغام جائز کہتے ہیں مثلاً مَدَّ اصل میں مَدَدَ تھا۔

3- ادغام مُتَقَارِبَین

 : اگر ایسے دو حرف ایک کلمہ یا دو کلموں میں جمع ہوں جو باعتبار مخرج اور صفات کے قریب قریب ہوں تو ان کے ادغام کو ادغامِ مُتَقَارِبَین کہتے ہیں جیسے اَلَم نَخلُقکُّم ، قُل رَّبِّ وغیرہ۔
ادغام مُتَقَارِبَین اور مِتجانِسَین کی دو قسمیں ہیں: 1- تام ، 2- ناقِص  
1 تام : اگر پہلے حرف کو دوسرے سے بدل کر ادغام کیا جس سے پہلے حرف کی کوئی صفت باقی نہ رہے تو اس کو ادغام تام کہتے ہیں جیسے مِن لَّدُنہُ اِذ ظَّلَمُوا
2 ناقص : اگر مدغم کی کوئی صفت ادغام کے بعد باقی رہے تو وہ ادغامِ ناقِص ہوگا جیسے مَن یَّقُولُ - اَحَطتُّ وغیرہ۔

وقف کی دو قسمیں

1 - کیفیّتِ وقف
2 - مَحلِّ وقف

(1) کیفیّتِ وقف

موقوف علیہ کو کس طرح پڑھا جائے گا، اس کی چند صورتیں ہیں :۔
1- موقوف علیہ ساکن ہوگا یا متحرک۔
2- اگر ساکن ہے تو صرف آواز اور سانس توڑ کر ووقف کریں جیسے اَلَم نَشرَح۔
3- اگر متحرک ہے تو جیسی حرکت ہوگی اس کے مطابق اسکان ، روم اور اشمام سے وقف کیا جائے مثلاً یَعلَمُونَ سے یَعلَمُون ، قَومِ اور قَومٍ سے قَوم ، رَسُولٌ اور رَسُولٌ سے رَسُول ۔
4- موقوف علیہ پر دو زبر ہوں تو وقف میں ان کو الف سے بدل دیا جاتا ہے۔
5- موقوف علیہ اگر گول تاء ہے تو وقف کی حالت میں ھاء پڑھی جائے گی، جیسے وَسِیلَۃٌ سے وَسِیلَہ۔
6- اگر موقوف علیہ لمبی تاء ہے تو تاء ہی رہے گی جیسے بَیِّنٰتٌ سے بَیِّنٰت ۔
فائدہ : مندرجہ بالا مثالوں میں روم اور اِشمام کی کیفیت استاد کو خود بتانی چاہئیے۔

(2) محِلّ وقف

یعنی کس کلمے پر وقف کرنا چاہئیے اور کس پر نہیں کرنا چاہیے۔
وقف کی چار قسمیں ہیں:۔
1۔ تام     2۔ کافی     3۔ حسن   4۔ قبیح

وقف تام :

1-    یعنی جس کلمے پروقف کیا ہے، اس کا اپنے بعد والے کلمے سے نہ تو تعلق لفظی ہو نہ معنوی جیسے اُولٰئِکَ ھُمُ المُفلِحُونَ

وقف کافی :

2-    یعنی جس کلمے پر وقف کیا ہے اس کا اپنے بعد والے کلمے سے معنوی تعلق ہے مگر لفظی نہیں جیسے وَبِاالاٰخِرَۃِ ھُم یُوقِنُونَ
وقف تام اور وقف کافی میں ابتداء ہوتی ہے یعنی اَلمُفلِحُونَ پر وقف کرکے اِنَّ الَّذِینَ سے، یُوءمِنُونَ پر وقف کرکے اُولٰئِکَ سے ابتداء کریں۔

3- وقفِ حَسَن :

 یعنی جس کلمے پر وقف کیا ہے، اس کو اپنے بعد والے کلمے سے تعلق لفظی ہے جیسے الحَمدُ لِلہِ پر وقف تو کرسکتے ہیں مگر رَبِّ العٰلَمِینَ سے ابتداء نہیں کرسکتے بلکہ اِعادہ ہوگا یعنی دوبارہ اَلحَمدُ لِلہِ رَبِِّ العٰلَمِینَ پڑھیں گے۔

4- وقفِ قبیح :

 یعنی جس کلمے پر وقف کیا ہے اس کو اپنے بعد والے کلمے سے لفظی اور معنوی دونوں تعلق ہوں بِسمِ اللہِ پر وار اَلحَمدُلِلہِ میں اَلحَمدُ پر اور مٰلِکِ یَومِ الدِّینِ میں مٰلِکِ پر وقف کرنا اور یہ وقف کرنا جائز نہیں، ہاں اگر اضطراری طور پر ہوجائے تو اعادہ ضروری ہے۔
پھر وقف کی بلحاظ وقف چار قسمیں :۔
1۔ اِختِیاری : یعنی قاری باوجودیکہ سانس ہے، خود اپنی مرضی سے وقف کردے۔
2۔ اِضطِراری : یعنی کھانسی وغیرہ کے آجانے سے مجبوراً رُک جائے۔
3۔ اِختِباری : یعنی استاد شاگرد امتحاناً ٹھہرائے کہ یہ موقوف کو کیسے پڑھتا ہے۔
4۔ اِنتِظاری : یعنی کسی روایتوں کو پڑھنے کےلئے کسی کلمے پر وقف کرنا۔
فائدہ : محلِ وقف کی صحیح پہچان عربی گرائمر اور معانی جانے بغیر مشکل ہے لہٰذا ماہرین نے عوام کی سہولت کےلئے علاماتِ وقف لگادی ہیں جو تقریباً ہر قرآن مجید میں لکھ دی جاتی ہیں۔ مگر ان میں سے پانچ علامتیں اوقافِ معتبرہ کے نام سے موسوم ہیں اور وہ یہ ہیں : . م ط ج ز

ادغام کا بیان

ادغام کی تین قسمیں ہیں:
1- مِثلَین                                                                                                2- مِتجانِسَین                                                                           3- مُتَقَارِبَین

ادغام مِثلَین :

 اگر ایک حرف دو مرتبہ ایک یا دو کلموں میں جمع ہو اور پہلا ان میں سے ساکن اور دوسرا متحرک ہو تو پہلے کو دوسرے میں مدغم کریں گے، اس کو ادغامِ مِثلَین کہتے ہیں مثلاً اِذذَّھَبَ ، یُدرِککُّم

2۔ ادغام مِتجانِسَین :

 اگر ایسے دو حرف ایک کلمہ یا دو کلموں میں جمع ہوں جن کا مخرج ایک ہو اور حروف الگ الگ اور پہلا حرف ساکن اور دوسرا حرف متحرک ہو تو پہلے کو دوسرے میں مدغم کریں گے۔ اس کو ادغام مِتجانِسَین کہتے ہیں۔ جیسے عَبَدتُّم ، قَدتَّبَیَّنَ ۔ ادغام مِثلَین اور مِتجانِسَین کی دو قسمیں ہیں: 1- واجب ، 2- جائز
1 واجب : مِثلَین اور مِتجانِسَین کا پہلا حرف اگر خود ہی ساکن ہو تو وہاں ادغام واجب ہے اور اس کو ادغام صغیر بھی کہتے ہیں جسے اِذذَّھَبَ ، قَدتَّبَیَّنَ
2 جائز : اگر پہلا حرف ساکن کرکے ادغام کریں تو اسے ادغام جائز کہتے ہیں مثلاً مَدَّ اصل میں مَدَدَ تھا۔

3- ادغام مُتَقَارِبَین :

اگر ایسے دو حرف ایک کلمہ یا دو کلموں میں جمع ہوں جو باعتبار مخرج اور صفات کے قریب قریب ہوں تو ان کے ادغام کو ادغامِ مُتَقَارِبَین کہتے ہیں جیسے اَلَم نَخلُقکُّم ، قُل رَّبِّ وغیرہ۔
ادغام مُتَقَارِبَین اور مِتجانِسَین کی دو قسمیں ہیں: 1- تام ، 2- ناقِص
1 تام : اگر پہلے حرف کو دوسرے سے بدل کر ادغام کیا جس سے پہلے حرف کی کوئی صفت باقی نہ رہے تو اس کو ادغام تام کہتے ہیں جیسے مِن لَّدُنہُ اِذ ظَّلَمُوا
2 ناقص : اگر مدغم کی کوئی صفت ادغام کے بعد باقی رہے تو وہ ادغامِ ناقِص ہوگا جیسے مَن یَّقُولُ - اَحَطتُّ وغیرہ۔

اِمالہ

اِمالہ کے لغوی معنٰےمائل کرنا اور اصطلاح تجوید میں زبر کو زیر کی طرف اور الف کو یاء کی طرف مائل کرکے پڑھنے کو اِمالہ کہتے ہیں۔
روایتِ حفص میں سارے قرآن پاک میں صرف ایک جگہ اِمالہ ہے یعنی بِسمِ اللہِ مَجرِیھَا میں اصل میں مَجرٰھَا ہے۔

الف، لام اور راء کے تفخیم و ترقیق کے قاعدے

کل انتیس حروف میں سے حروفِ مستعلیہ یعنی خُصَّ ضَغطٍ قِظ ہر حالت میں پُر پڑھے جاتے ہیں۔ ان کے علاوہ باقی تمام حروفِ مستفِِلہ باریک پڑھے جاتے ہیں مگر الف، لام ،راء کبھی باریک اور کبھی پُر پڑھے جاتے ہیں۔

الف کے قواعد :

الف ہمیشہ اپنے ماقبل کا تابع ہوتا ہے، اگر ماقبل حرف باریک ہو تو الف بھی باریک پڑھا جاتا ہے اور اگر ماقبل حرف پُر ہو تو الف بھی پڑ پڑھا جاتا ہے جیسے قَالَ میں پُر اور مٰلِکِ میں* باریک۔

لام کے قواعد :

 لفظ اَللہ کا لام جبکہ اس سے پہلے حرف پر زبر یا پیش ہو تو پُر پڑھا جاتا ہے جیسے وَاللہ ، رَسُولُ اللہِ ۔ اَللھُمَّ وغیرہ اور اگر اس لام کے ماقبل حرف پر زیر ہو تو باریک پڑھا جاتا ہے مثلاً ِللہِ ۔ بِاللہِ وغیرہ

مندرجہ ذیل صورتوں میں راء مفخم یعنی پُر پڑھی جائیگی

1- جبکہ راء مفتوح ہو یا مضموم مثلاً رَشَدًا ، رُشدًا
2- جبکہ راء ساکن ہو اور اس کے ماقبل حرف مفتوح ہو یا مضموم مثلاً یَرجِعُ ، تُرجِعُ
3- راء ساکن سے پہلے کسرہ دوسرے کلمہ میں ہو مثلاً رَبِّ ارجِعُونَ
4- راء ساکن سے پہلے کسرہ عارضی ہو مثلاً اِرجِعُوا
5- راء ساکن کے بعد حروف مستعلیہ میں سے کوئی حرف اسی کلمہ میں ہو جیسے اِرصَاد مگر فِرقٍ کی راء پُر اور باریک دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں
6- راءوقف کی وجہ سے ساکن ہو اور اس کا ماقبل بھی ساکن ہو اور اس کے ماقبل حرف مفتوح ہو یا مضموم مثلاً قَدر ، اُمُور
راء مرامہ : (راء مرامہ اس راء کو کہتے ہیں جس پر وقف بالروم کیا جائے) روم کے معنٰے حرکت کا کچھ حصہ پڑھنا۔ جس راء پر وقف بالروم کیا گیا ہو وہ راء اپنی حرکت کے مطابق پڑھی جائے گی مثلاً قَدرِ کی راء `پر اگر وقف بالّروم ہوگا تو پُر

راء مُشَدَّد :

 راء مشدّد بھی اپنی حرکت کے مطابق پڑھی جائے گی اور راء مُدغمہ دوسری راء کے تابع ہوگی مثلاً فَفِرّوا اور ذُرّیَّۃً

راء مُمَالَہ :

راء ممالہ وہ راء ہے جس میں امالہ کیا گیا ہو اور یہ راء باریک پڑھی جاتی ہے، اِمالہ کے معنے مائل کرنا۔
اصطلاح تجوید میں الف کو یاء اور فتحہ کو کسرہ کی طرف مائل کرکے پڑھنے کو کہتے ہیں۔ اِمالے کی دو قسمیں ہیں: اِمالہ صغرٰے اور امالہ کبرٰے
روایت حفص میں سارے قرآن میں صرف ایک جگہ لفظ مَجرِیھَا میں اِمالہ ہوتا ہے۔ اِمالہ صغرٰی مَجرَیھَا ہوگا اور امالہ کبرٰے مَجرِیھَا (مَجرےھَا) یعنی کسرہ مجہول کی طرح اور لفظ مَجرِیھَا میں امالہ کبرٰی ہی ہوتا ہے۔

سکتہ

روایتِ حفص کی رُو سے قرآن پاک میں چار جگہ سکتہ ہے۔
1- سورہ کھف میں ۔۔۔ عِوَجًا قَیِّماً کے عِوَجاً پر
2۔ سورۃ یٰسین کے ۔۔۔۔۔ مِن مَّرقَدِنَا ھٰذَا کے مَرقَدِنا پر
3۔ سورہ قیامہ کے ۔۔۔۔۔ مَن رَاقٍ میں مَن پر
4۔ سورہ مطفّفین کے ۔۔۔۔۔۔ بَل رَانَ میں بَل پر

حروف مدہ تین ہیں

نمبر شمار     حروف مدہ                 تین ہے
1             ا               الف ساکن ماقبل مفتوح جیسے وََمَا میں اَلف
2             و              واؤ ساکن ماقبل مضموم جیسے قَالُوا میں وَاؤ
3             ی            یاء ساکن ماقبل مکسور جیسے فِی میں یَاء

حروف لین دو ہیں

نمبر شمار     حروف لین                دو ہیں
1             و              واؤ ساکن ماقبل مفتوح جیسے خَوفٍ میں وَاؤ
2             ی            یا ساکن ماقبل مفتوح جیسے صَیفِ میں یَاء

وجوہات مَّد کا بیان

مّدِ عارض اور مّدِ لین میں موقوف علیہ اگر مفتوح ہے تو چونکہ یہاں وقف بالاسکان ہوگا اس لئے مّد کی تین وجہیں ہوں گے یعنی طول، توسط ، قصر تینوں جائز ہے۔
1             تَعلَمُونَ    طول        توسط          قصر مع الاسکان
2             غَیرَ          قصر          توسط          طول مع الاسکان
مّدِ عارض اور مّدِ لِین عارض کا موقوف علیہ اگر مکسور ہے تو چونکہ وقف دو طرح سے ہوگا یعنی وقف بالاسکان اور وقف بالرَّوم، اس لئے مّد کی وجہیں چھ نکلیں گی، تین اسکان میں اور تین رَوم میں جس میں چار وجہیں جائز اور دو ناجائز ہیں جیسے:
1             اَلَّرحِیم   طول        توسط          قصر مع الاسکان
2             -             ( طول )    ( توسط )     قصر مع الروم
3             خَوفٍ       قصر           توسط          طول مع الاسکان
4             -             قصر           ( توسط )     طول مع الروم
فائدہ : رَوم کی حالت میں مّد اس لئے نہیں ہوتی کہ مّد کا سبب سکون ختم ہوجاتا ہے اور حرفِ موقوف متحرک ہوجاتا ہے۔
مّدِ عارض اور مّدِ لین عارض میں موقوف علیہ اگر مضموم ہوگا تو وقف چونکہ تین طرح ہوگا یعنی وقف بالاسکان، وقف بالروم، وقف بالاشمام، اس لئے مّد کی وجہیں نو نکلیں گی، تین اسکان میں، تین روم میں، تین اشمام میں جس میں سات وجہیں جائز ہوں گی اور دو ناجائز، جیسے:۔
1             نَستَعِینُ طول        توسط          قصر مع الاسکان
2             -             طول         توسط          قصر مع الاشمام
3             -             ( طول )    ( توسط )     قصر الروم
4             قَولٌ         قصر           توسط          طول مع الاسکان
5             -             قصر          توسط         طول مع الاشمام
6             -             قصر          ( توسط )     (طول ) مع الرّوم
جو ( ) میں ہے وہ نہیں ہے اور باقی ہے

مختلف مدّوں کے جمع ہونے کی مثالیں

اگر مختلف مدّیں جمع ہوں یعنی قوی اور ضعیف تو اس صورت میں برابر وجہیں تو جائز ہی ہیں مگر جس صورت میں قوی مّد ضعیف سے زیادہ ہو وہ بھی جائز ہے البتہ ضعیف کو قوی پر ترجیح دینا جائز نہیں ہوگا لہٰذا اس میں جائز وجہیں زیادہ نکلیں گی مثلاًمّدِ عارض اور مّدِ لین عارض جمع ہوجائیں تو عقلی ضربی وجہیں نو نکلیں گی جس میں چھ وجہیں جائز اور تین ناجائز مثلاً :
نمبر شمار     مّدِ عارض    مّدِ عارض
1             یَعقِلُونَ         رَمَیتَ
2             طول مع الاسکان         قصر - توسط - طول مع الاسکان
3             توسط مع الاسکان         قصر - توسط - ( طول) مع الاسکان
4             قصر مع الاسکان           قصر - ( توسط ) - ( طول ) مع الاسکان
اس میں طول مع القصر مع التوسط اور مع الطول ۔ توسسط مع التوسط مع القصر ۔ قصر مع القصر جائز اور باقی سب ناجائز۔
فائدہ : موقوف علیہ مضموم اور مکسور ہونے کی صورت میں ضربی وجہیں اور بھی زیادہ ہوں گی مگر جائز وجہ وہی ہوگی جو برابر ہو یا قوی کو ضعیف پر ترجیح ہو۔
اسی طرح مّدِ متصل اور مّدِ منفصل کے اکٹھے ہونے کی صورت میں عقلی ضربی وجہیں بارہ نکلیں گی جس میں برابر کی وجہیں اور جن وجوہات میں قوی کو ضعیف پر ترجیح ہو وہ جائز ہیں مثلاً :
نمبر شمار     جَاءَ                            وَمَا اُنزِلَ
1             دو الف     دو الف - ( ڈھائی الف ) - ( چار الف ) - قصر
2             ڈھائی الف                دو الف - ڈھائی الف - ( چار الف ) - قصر
3             چار الف   دو الف - ڈھائی الف - چار الف - قصر

ان میں نو وجہیں جائز ہیں اور باقی وجہیں ناجائز۔

فائدہ : مّدِ متصل ، مّدِ عارض اور مّدِ لین عارض یا اسی طرح مختلف جمع ہوں تو وہی وجہ جائز ہوگی جو طول، توسط اور مقدار طول و توسط میں برابر یا قوی کو ضعیف پر ترجیح پو۔
فائدہ: اگر مّدِ متصل میں ہمزہ آخر کلمہ میں ہو (مثلاً مِنَ السَمَاء ۔ مَایَشَاءُ ) تو اس پر وقف کرنے سے مَّد کے دو سبب جمع ہوجائیں گے یعنی ہمزہ کی وجہ سے مّدِ متصل اور ہمزہ کے سکون کرنے کی وجہ سے مّدِ عارض کا لحاظ کرکے قصر نہیں کرسکتے، طول یا توسط کریں گے اور رَوم کی صورت میں توسط ہوگا۔
جو ( ) میں ہے وہ نہیں کہلاتے ہیں

مَدّ اور اس کی اقسام

مَدّ کے لغوی معنٰے درازی اور اصطلاح تجوید میں حروف مدّہ یا لین پر آواز کے دراز کرنے کو مّد کہا جاتا ہے جبکہ ان کے بعد اساب مدّہ میں سے کوئی سبب پایا جائے۔

میم ساکن کے قواعد

میم ساکن کے تین قاعدے ہیں:-
1- ادغامِ شَفَوی                                                              2- اِخفائے شفوی                                                           3- اظہارِ شفوی
ادغامِ شَفَوی : اگر میم ساکن کے بعد میم آجائے تو پہلی میم کو دوسری میم میں مدغم کردیں گے۔ اسے ادغامِ شَفَوی کہتے ہیں مثلاً وَکَم مِّن ۔
اخفاء شفوی : اگر میم ساکن کے بعد (ب) آجائے تو میم کو اس کے مخرج میں چھپا کر پڑھتے ہیں۔ اسے اخفاء شَفَوی کہتے ہیں مثلاً وَمَاھُم بِمُئومِنِینَ
اظہار شفوی : اگر میم ساکن کے بعد باء ، میم اور الف کے علاوہ چھبیس حروف میں سے کوئی حرف آجائے تو اظہار شفوی ہوگا، یعنی میم کو اپنے مخرج سے ظاہر کرکے پڑھیں گے مثلاً وَھُم لَا یُئومِنُونَ - اَ لَم نَشرَح ۔

صفاتِ عارضہ کے اجراء کے قواعد

نون ساکن اور تنوین کا فرق

1- نون ساکن جو لکھا جاتا ہے اور پڑھا بھی جاتا ہے
2- نون ساکن کلمے کے درمیان میں بھی آسکتا ہے اور آخر میں بھی
3- نون ساکن اسم، فعل اور حرف تینوں میں آتا ہے
4- نون ساکن وقف میں بھی پڑھا جاتا ہے، اور وصل میں بھی

نون تنوین

1۔ وہ نون ساکن جو لکھا نہیں جاتا مگر پڑھا جاتا ہے
2- یہ کلمے کے آخر میں آتا ہے درمیان میں نہیں آتا
3- یہ صرف اسم کے آخر میں آتا ہے، فعل میں نہیں آتا
4- یہ دصل میں پڑھا جاتا ہے اور وقف کی صورت میں دو زبر ہوں تو الف سے بدل جاتا ہے اور دو زیر دو پیش کی صورت میں حذف ہوجاتا ہے
وقف ، سکتہ ، ابتداء اور اعادہ کے بیان میں
وقف : لغوی معنٰی ٹھہرنا اور اصطلاح تجوید میں کلمے کے آخری حرف پر سانس اور آواز کو روک کر اسکان (جس حرف پر وقت ہو اس کو ساکن کردینا، یہ وقف تینوں حرکات میں ہوتا ہے) ، روم (جس حرف پر وقف کیا، اس کی حرکت کا کچھ حصہ خفیف آواز میں پڑھنا، یہ کسرہ اور ضمہ میں ہوتا ہے) اور اشمام (جس حرف پر وقف کیا جائے اس کو ساکن پڑھتے ہوئے ہونٹوں سے ضمہ کی طرف اشارہ کرنا یہ صرف ضمہ میں ہوتا ہے) سے ٹھہرنے کو وقف کہا جاتا ہے
لہٰذا موقوف علیہ (جس حرف پر وقف کیا جائے اسے موقوف علیہ کہتے ہیں) کو ساکن کئے بغیرم حض آواز اور سانس توڑدینا وقف نہیں ہوگا نیز موقوف علیہ کو محض ساکن کرنا بغیر آواز اور سانس کو توڑے بھی وقف نہ ہوگا۔
سکتہ : لغوی معنٰے رکنا اور اصطلاح تجوید میں کسی حرف پر بغیر سانس توڑے تھوڑی دیر کےلئے آواز کو روک لینا، سکتہ کہلاتا ہے۔
ابتداء : لغوی معنٰے شروع کرنا اور اصطلاح تجوید میں موقوف علیہ سے آگے پڑھنے کو ابتداء کہتے ہیں مثلاً رَبِّ العٰلَمِینَ پر وقف کرکے اَلّرحمٰنِ شروع کرنا۔
اِعادہ : لغوی معنٰے لوٹانا اور اصطلاح تجوید میں موقوف علیہ یا اس سے پہلے والے کلمے کو لوٹا کر پڑھنا۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.